بغداد12،مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج کے اسٹاف میجر جنرل معن السعدی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ مغربی موصل کے ایک تہائی علاقے کو جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔ مغربی موصل کی بازیابی کا آپریشن انیس فروری سے جبکہ موصل شہر کا مکمل قبضہ چھڑانے کا آپریشن گزشتہ برس سترہ اکتوبر سے شروع کیا گیا تھا۔ عراقی فوج کو امریکی فوجی ماہرین کی معاونت حاصل ہے اور عسکری آپریشن میں امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیارے بھی جہادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ موصل شہر پر ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے سن دوہزار چودہ میں قبضہ کیا تھا۔